کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں، دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں: اماراتی حکام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561607_2805143_UAE-ministry-of-defence_updates.jpgفوٹو: فائلمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکام نے کہا ہے کہ ہم اس تنازع میں توسیع نہیں چاہتے، استحکام پانے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ ہم کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
ایران کے حملوں پر پریس بریفنگ کے دوران ترجمان اماراتی وزارت دفاع نے کہا کہ اپنی خودمختاری، اپنی سرزمین کے تحفظ کی خلاف ورزی کو نہ تو قبول کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561334_102832_updates.jpg
یو اے ای اور قطر کی امریکی فوجی کارروائی محدود رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی محدود رکھنے کےلیے سفارتی کوششیں شروع کردی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس طویل عرصے تک فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے توپ خانے کے اسٹریٹجک ذخائر موجود ہیں۔ ہمارے پاس طویل عرصے تک فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے توپ خانے کے اسٹریٹجک ذخائر ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ایرانی حملوں سے 3 افراد جاں بحق اور 68 زخمی ہوئے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران اماراتی عسکری حکام نے تباہ کئے گئے میزائل اور ڈرونز بھی میڈیا کو دکھائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561549_114114_updates.jpg
پاکستان سے امارات، بحرین، کویت، قطر و دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
پاکستان سے آج یو اے ای، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اماراتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے خلاف 186 میزائل حملے کیے گئے۔ 172 میزائل حملے ناکام بنائے گئے۔ 13 سمندر میں گرے جبکہ ایک ایرانی میزائل ہماری حدود میں گرا۔
ترجمان کے مطابق 812 ایرانی ڈرون کی نشاندہی کی گئی جن میں سے 755 ڈرونز حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاس متبادل منڈیاں تلاش کرنے کی صلاحیت ہے۔ مصنوعات کی درآمدات کے لیے سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔
Pages:
[1]