slotcosino Publish time 2026-3-3 23:13:01

افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561608_2444192_Taliban-regime_updates.jpgفوٹو: فائل

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں جبکہ 31 قبضے میں لے لی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561604_050116_updates.jpg
آپریشن غضب للحق، طالبان و فتنہ الخوارج کی ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی

پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی سے متعدد خوارج مارے گئے: سیکیورٹی فورسز https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ 192 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔ افغانستان میں 56 مقامات کو موثر فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔
Pages: [1]
View full version: افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی