Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 72|Reply: 0

افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری، 464 کارندے ہلاک، 665 سے زائد زخمی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206380
Post time 2026-3-3 23:13:01 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردیے۔  

عطا اللّٰہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک اور 665 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔  

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کی 188 چیک پوسٹس تباہ کردی گئیں جبکہ 31 قبضے میں لے لی گئیں۔   
آپریشن غضب للحق، طالبان و فتنہ الخوارج کی ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی

پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرادیا۔ پاک فوج کی بھرپور اور موثر جوابی کارروائی سے متعدد خوارج مارے گئے: سیکیورٹی فورسز   

انہوں نے بتایا کہ 192 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔ افغانستان میں 56 مقامات کو موثر فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔  

قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے ٹھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے ناکام بنادیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 18:51 GMT+5 , Processed in 0.047909 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list