نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے وینیو ایک بار پھر تبدیل کیوں کیا گیا؟
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقام ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا۔ اب ملتان میں یہ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانچ مارچ سے پشاور میں کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کو چند روز قبل راولپنڈی میں شفٹ کیا گیا تھا۔
ذرائع کےمطابق لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اب یہ مقابلےملتان میں کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایونٹ کا حصہ تمام دس ٹیموں کو پنڈی کے بجائے ملتان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقام تبدیل کرنےکے بعد ایک روز ٹورنامنٹ کوآگے بڑھاکر اب 6مارچ سے اس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میچز کےدورانریسٹ ختم کردیاگیاہے جبکہ فائنل 17 مارچ کو ہی کھیلاجائے گا۔
Pages:
[1]