امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، مارکو روبیو
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561661_6814066_marco-robeo_updates.jpgامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی ترجیح ہے۔
مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561653_010953_updates.jpg
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ، قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔
مارکو روبیوکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارتخانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
Pages:
[1]