امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی ترجیح ہے۔
مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کی کارروائیاں جاری ہیں، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی خطے سے نکل چکے ہیں۔
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ، قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو سفارتخانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقاصد کے حصول تک کارروائی جاری رکھیں گے، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔