ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561725_4086511_Trmo_updates.jpgفائل فوٹوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں نہیں دھکیلا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے زمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561661_013938_updates.jpg
امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی دفاتر براہ راست حملوں کی زد میں ہیں، امریکی فوجیوں اور شہریوں کی سیکیورٹی ترجیح ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا، جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا، اسلیے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔
اس بیان پر امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تسلیم کرلیا ہے کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران جنگ میں دھکیلا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری علی لاریجانی پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ایران جنگ میں پہل کرنا نہیں چاہتا تھا اور 300 سال کی طرح اب بھی جنگ میں پہل نہیں کی۔
Pages:
[1]