slotcosino Publish time 2026-3-4 15:28:04

اسرائیل کا جنوبی لبنان کے شہریوں کو نقل مکانی کا نیا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561837_1815337_01_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کے لیے نقل مکانی کے نئے احکامات جاری کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 13 دیہات سے لوگوں کو نکلنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کی غیر ضروری سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو قبرص چھوڑنے کی ہدایات کر دیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561214_100127_updates.jpg
بیروت: حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق

حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لبنانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ لبنان کے شہر بعلبیک میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان کے علاقے ہزمیہ کے ہوٹل پر بغیر وارننگ کے بمباری کی۔

واضح رہے کہ لبنان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے کیے گئے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ حملوں میں زخمیوں کی تعداد 154 سے تجاوز کر گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیل کا جنوبی لبنان کے شہریوں کو نقل مکانی کا نیا حکم