اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہریوں کے لیے نقل مکانی کے نئے احکامات جاری کر دیے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 13 دیہات سے لوگوں کو نکلنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کی غیر ضروری سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو قبرص چھوڑنے کی ہدایات کر دیں۔
بیروت: حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد جاں بحق
حزب اللّٰہ کی جانب سے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر راکٹ اور ڈرون حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ لبنان کے شہر بعلبیک میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لبنان کے علاقے ہزمیہ کے ہوٹل پر بغیر وارننگ کے بمباری کی۔
واضح رہے کہ لبنان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے کیے گئے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ حملوں میں زخمیوں کی تعداد 154 سے تجاوز کر گئی ہے۔