ایران سے جنگ میں ہلاک 6 میں سے 4 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561850_4914674_04_updates.jpg—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیاپینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک 6 میں سے 4 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔
امریکی فوج کے مطابق اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، یہ فوجی اتوار کے روز کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے۔
پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 20 سے 42 سال کے درمیان تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561384_032756_updates.jpg
ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہمارے فوجیوں کی تعداد 6 ہو گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان میں 35 برس کے کیپٹن کوڈی اے خورک تھے جن کا تعلق ونٹر ہیون فلوریڈا سے تعلق تھا۔
42 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ایل ٹیٹجینز کا تعلق بیلویو، نیبراسکا سے تھا۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ 39 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول ایم امور وائٹ بیئر لیک، منی سوٹا کی رہائشی تھیں جبکہ 20 سال کے سارجنٹ ڈیکلن جے کوڈی ویسٹ ڈیس موئنز، آئیووا سے تعلق رکھتے تھے۔
Pages:
[1]