پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک 6 میں سے 4 امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔
امریکی فوج کے مطابق اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 4 کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، یہ فوجی اتوار کے روز کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے۔
پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 20 سے 42 سال کے درمیان تھیں۔
ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہمارے فوجیوں کی تعداد 6 ہو گئی: امریکی سینٹرل کمانڈ
امریکی اپ ڈیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔
ان میں 35 برس کے کیپٹن کوڈی اے خورک تھے جن کا تعلق ونٹر ہیون فلوریڈا سے تعلق تھا۔
42 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ایل ٹیٹجینز کا تعلق بیلویو، نیبراسکا سے تھا۔
پینٹاگون نے بتایا ہے کہ 39 برس کے سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول ایم امور وائٹ بیئر لیک، منی سوٹا کی رہائشی تھیں جبکہ 20 سال کے سارجنٹ ڈیکلن جے کوڈی ویسٹ ڈیس موئنز، آئیووا سے تعلق رکھتے تھے۔