slotcosino Publish time 2026-3-4 21:58:40

ایرانی جہاز ڈوبنے کا واقعہ، سمندر سے متعدد لاشیں نکال لی گئیں، سری لنکن بحریہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561880_7062659_ship_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب امریکی حملے سےایرانی جہاز ڈوبنےسے متعلق سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر سے متعدد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ترجمان سری لنکا بحریہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے ملنے والی لاشیں جہاز کے عملے کی ہیں، تصدیق کا عمل جاری ہے، واقعہ سری لنکا کی سمندری حدود سے باہر پیش آیا، سری لنکا مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، متاثرہ جہاز ایرانی بحریہ کا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561852_042112_updates.jpg
سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے سے ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا: سری لنکن وزیرِ خارجہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سری لنکن بحریہ کا کہنا ہے کہ دیگر تفصیلات اور وجوہات سے متعلق تحقیقات بعد میں جاری کی جائیں گی، اس مرحلے پر ہلاک افراد کی درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی، جہاز ڈوبنے کی وجوہات سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، امدادی کارروائی کے دوران متاثرہ علاقے میں کسی اور جہاز کی موجودگی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ سری لنکن وزارت دفاع اور بحریہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی جہاز آئرس ڈینا آبدوز کے حملے کا نشانہ بنا۔
Pages: [1]
View full version: ایرانی جہاز ڈوبنے کا واقعہ، سمندر سے متعدد لاشیں نکال لی گئیں، سری لنکن بحریہ