امریکی عہدیدار کا سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561899_143272_Iranian-Frigate_updates.jpgامریکی عہدیدار نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔
تین امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی اور کہا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایرانی بحریہ کا موج کلاس فریگیٹ ڈینا مبینہ طور پر سری لنکا کے قریب ایک امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں ڈوب گیا ہے۔
اس سلسلے میں سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561852_042112_updates.jpg
سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے سے ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا: سری لنکن وزیرِ خارجہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز ڈینا سے 32 شدید زخمی ملاحوں کو ریسکیو کر کے گال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 148 تاحال لاپتہ ہیں۔
سری لنکن وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میلان 2026ء بحری مشق سے واپسی کے دوران ڈوبنا شروع ہوا تھا۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
Pages:
[1]