Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 258|Reply: 0

امریکی عہدیدار کا سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206742
Post time 2026-3-4 23:16:02 | Show all posts |Read mode
  

امریکی عہدیدار نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

تین امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی اور کہا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔  

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایرانی بحریہ کا موج کلاس فریگیٹ ڈینا مبینہ طور پر سری لنکا کے قریب ایک امریکی آبدوز کے حملے کے نتیجے میں ڈوب گیا ہے۔  

اس سلسلے میں سری لنکن وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ ایرانی جہاز پر سوار عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے سری لنکن بحریہ بھیج دی ہے۔   
سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے سے ایرانی بحری جہاز ڈوب گیا: سری لنکن وزیرِ خارجہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ کے مطابق 180 افراد پر مشتمل ایرانی جہاز آج علی الصبح ڈوبنا شروع ہوا۔   

انہوں نے بتایا کہ ایرانی جہاز ڈینا سے 32 شدید زخمی ملاحوں کو ریسکیو کر کے گال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 148 تاحال لاپتہ ہیں۔

سری لنکن وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ 180 افراد پر مشتمل ایرانی بحری جہاز آج علی الصبح بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میلان 2026ء بحری مشق سے واپسی کے دوران ڈوبنا شروع ہوا تھا۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سری لنکن بحریہ اور فضائیہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 18:58 GMT+5 , Processed in 0.054656 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list