ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561906_961594_pnt_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیاامریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکا جیت رہا ہے، ایران پر مزید حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیں گے، ہم انہیں مار رہے ہیں اور وہ گر رہے ہیں، امریکا درست نشانہ لگانے والے کشش ثقل والے بموں کا لامحدود ذخیرہ استعمال کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561901_062303_updates.jpg
اسرائیل کا تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر حملے میں فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ فضائیہ کی دسویں اسٹرائیک سورتھی (strike sortie) کے دوران کیا گیا، جس کی رہنمائی عسکری انٹیلی جنس اور موساد نے کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا نے ایرانی ساحل کے جنوبی علاقے میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے، ہم اب زمینی راستوں میں توسیع شروع کریں گے، ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں اور ڈرون کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
جنرل ڈین کین نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا، ایران کے خلاف آپریشن پیچیدہ، خطرناک اور خاتمے سے ابھی دور ہے، خطرات ابھی عروج پر ہیں، ایران کی جوہری مذاکرات پر بات چیت کی نیت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے حملے بلاامتیاز کیے اور ان کا غلط استعمال کیا ہے،ایران کے انفرا اسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]