Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 454|Reply: 0

ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206778
Post time 2026-3-5 00:34:04 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: امریکی میڈیا  

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ میں امریکا جیت رہا ہے، ایران پر مزید حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایک ہفتے میں ایرانی حملوں پر مکمل قابو پا لیں گے، ہم انہیں مار رہے ہیں اور وہ گر رہے ہیں، امریکا درست نشانہ لگانے والے کشش ثقل والے بموں کا لامحدود ذخیرہ استعمال کرے گا۔   
اسرائیل کا تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر حملے میں فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ فضائیہ کی دسویں اسٹرائیک سورتھی (strike sortie) کے دوران کیا گیا، جس کی رہنمائی عسکری انٹیلی جنس اور موساد نے کی۔   

اس موقع پر امریکی جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا نے ایرانی ساحل کے جنوبی علاقے میں مقامی فضائی برتری قائم کر لی ہے، ہم اب زمینی راستوں میں توسیع شروع کریں گے، ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں اور ڈرون کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا، ایران کے خلاف آپریشن پیچیدہ، خطرناک اور خاتمے سے ابھی دور ہے، خطرات ابھی عروج پر ہیں، ایران کی جوہری مذاکرات پر بات چیت کی نیت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے حملے بلاامتیاز کیے اور ان کا غلط استعمال کیا ہے،  ایران کے انفرا اسٹرکچر اور بحری صلاحیتوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

جنرل ڈین کین نے مزید کہا کہ ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-4 20:26 GMT+5 , Processed in 0.055902 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list