امریکا اور اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561908_9262030_GAZA-NEW-2_updates.jpgایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی(تصویر سوشل میڈیا)۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی، جنگ کی شروعات ایران کی جانب سے نہیں کی گئی۔
تہران میں عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ایران خطے میں صرف عسکری تنصیبات اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561906_071156_updates.jpg
ایران پر حملوں کی نئی لہر جلد شروع کریں گے، مزید فوجی بھی آرہے ہیں، امریکی وزیر جنگ
جنرل ڈین کین نے کہا کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے میں ابھی وقت لگے گا،ایران کے خلاف آپریشن پیچیدہ، خطرناک اور خاتمے سے ابھی دور ہے، خطرات ابھی عروج پر ہیں، ایران کی جوہری مذاکرات پر بات چیت کی نیت نہیں تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انھوں نے کہا ہم ان فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جنہیں امریکا ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں خطے کے اجتماعی امن اور سالمیت کا پوری طرح خیال ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا عبوری کونسل ایران کا انتظام بہتر انداز میں کر رہی ہے۔
Pages:
[1]