slotcosino Publish time 2026-3-5 01:13:20

حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حمل سے نشانہ بنایا، 2 زخمی



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561911_6862603_isrl_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللّٰہ نے دعویٰکیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر متعدد حملہ آور ڈرون بھیجے، حملہ تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع جنرل اسٹافہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561901_062303_updates.jpg
اسرائیل کا تہران میں مہر آباد ایئرپورٹ پر حملے میں فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ فضائیہ کی دسویں اسٹرائیک سورتھی (strike sortie) کے دوران کیا گیا، جس کی رہنمائی عسکری انٹیلی جنس اور موساد نے کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لبنانی تنظیم نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیل حکام نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب سمیت اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حکام کی جانب سے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کی گئی، اسی دوران لبنان سے راکٹ فائر کیے گئے ۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561897_054910_updates.jpg
ایرانی عہدیداروں نے جنگ بندی کیلئے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے امریکا کی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی کا عندیہ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ اسرائیل پر ایران کی جوابی کارروائی جاری ہے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے کیے گئے۔

ایران نےامریکی اور اسرائیلی اہداف پر 40 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا ہے، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا بھی دعویٰ کیا گیا، آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگز کو نظر انداز کرنے والے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی شہر کرمان میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا، ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: حزب اللہ کا تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حمل سے نشانہ بنایا، 2 زخمی