slotcosino Publish time 2026-3-5 14:51:58

نکاح کے دن گھر سے بھاگ گئی تھی: انفلوئنسر کنول فاروق کا چونکا دینے والا انکشاف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562133_8919352_2_updates.jpg
----فائل فوٹوز

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والی کنول فاروق نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک حیران کن واقعہ شیئر کر دیا۔

وہ حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرا نکاح ہونے والا تھا لیکن میں آخری لمحے میں وہاں سے چلی گئی تھی۔

گفتگو کے دوران کنول فاروق نے بتایا کہ میرے والدین اور اہلِ خانہ نے نکاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں، تاہم گھر والوں کو پہلے ہی خدشہ تھا کہ شاید میں آخری لمحے میں فیصلہ بدل دوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561261_124940_updates.jpg
فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر کو تنقید پر سخت جواب

فضا علی نے کہا ہے کہ ان کی باتیں غیر منصفانہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے خاندان نے تقریب میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا تھا کیونکہ انہیں اندازہ تھا کہ میں شادی کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہوں۔

کنول فاروق نے مزید بتایا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں بلکہ اکیلی ہی وہاں سے چلی گئی تھی کیونکہ میں اس وقت شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔

ان کا یہ انکشاف سن کر پروگرام کے میزبان اور دیگر افراد بھی حیران رہ گئے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: نکاح کے دن گھر سے بھاگ گئی تھی: انفلوئنسر کنول فاروق کا چونکا دینے والا انکشاف