slotcosino Publish time 2026-3-5 16:09:59

اسلام آباد و مختلف اضلاع سے 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562145_8388886_Illigal-Afghans-in-Pakistan_updates.jpg
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 86 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم اور چکوال کے حساس مقامات، آبادیوں اور تجارتی مراکز کی اسکریننگ کی گئی جن میں کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں، مشتبہ سرگرمیوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561540_120017_updates.jpg
پشاور: طورخم بارڈر بند ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن عارضی طور پر روک دیا گیا

پشاور کے قریب طورخم بارڈر بند ہونے پر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن روک دیا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزماں کی گرفتاریوں، منشیات اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

ان کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس سیکشنز، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
Pages: [1]
View full version: اسلام آباد و مختلف اضلاع سے 86 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار