امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آکر دکھائے: پاسداران نیوی کمانڈر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562157_8016916_05_updates.jpg—فائل فوٹوایران کی پاسداران انقلاب کے نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا ہرمز سے جہاز نکلوا سکتا ہے تو آکر دکھائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوی کمانڈر نے کہا کہ ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، طاقت کا توازن واضح ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561927_094203_updates.jpg
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز ہر صورت کھلوانے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاسداران نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ خلیج فارس ہمارا آپریشنل علاقہ ہے، امریکا نکل جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا۔
آبنائے ہرمز کی بندش جاری ہے، ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔
اس معاملے پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، ناصرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔
Pages:
[1]