slotcosino Publish time 2026-3-5 17:28:39

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دن کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562177_7087552_pet_updates.jpg
— فائل فوٹو

بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے اہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ہے اور اب وزیرِ اعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-28/1560803_120412_updates.jpg
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

حکومت پاکستان نے یکم مارچ سے پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتِ حال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے متعلق جلد فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

ترجمان اوگرا کے مطابق شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔
Pages: [1]
View full version: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دن کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز