سجاول: 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562153_5697929_Polio-case-report_updates.jpg—فائل فوٹوسجاول کی بیلو یونین کونسل میں 4 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546449_043754_updates.jpg
شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق
نیشنل ای او سی کے مطابق متاثرہ بچے کے نمونے گزشتہ سال لیے گئے تھے، پولیو کا یہ کیس گزشتہ سال کا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رواں سال ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4کروڑ50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی تھی۔
این ای او سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ پولیو کے لیے اپریل میں ملک بھر میں قومی مہم شروع کی جائے گی۔
Pages:
[1]