slotcosino Publish time 2026-3-5 17:28:43

امریکا ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر پچھتائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562175_1052828_10_updates.jpgایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی---فائل فوٹو

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو نشان زد کر لیں، امریکا ایرانی فریگیٹ دینا پر ڈھانے والے ظلم پر پچھتائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے 2 ہزار میل دور سمندر میں ظلم کیا۔

عباس عراقچی کے مطابق ایرانی فریگیٹ دینا اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا اور اس میں تقریباً 130 سیلرز سوار تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-03/1561372_024711_updates.jpg
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے، عباس عراقچی

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے دوران فریگیٹ دینا میں موجود سیلرز بغیر کسی پیشگی وارننگ کے سمندر میں جا گرے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جو قدم اٹھایا ہے اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر پچھتائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ