ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی قومی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562188_3115440_team_updates.jpg— فائل فوٹو
حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک نہ پہنچنے والی قومی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی فارمیٹ میں کپتان اور کوچ تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ ماضی کے برعکس کرکٹ بورڈ پالیسیوں میں تسلسل کا خواہش مند ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کے مطابق کام جاری رکھیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی کو بورڈ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-04/1561827_091206_updates.jpg
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء کا حصہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ ماضی کی شکستوں کے بعد کوچ اور کپتان کو ہٹانے کے بجائے انہیں اعتماد دینا چاہتا ہے جبکہ مستعفی ہونے والے سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے استعفے کے بعد خالی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ابوظبی سے واپسی پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔
Pages:
[1]