slotcosino Publish time 2026-3-5 20:04:37

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی: برطانوی اخبار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562193_4230480_Strait-of-Hormuz-and-Iran_updates.jpg—فائل فوٹو

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی ہے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے انشورنس پریمیم جہاز کی قیمت کا تقریباً 0 اعشاریہ 25 فیصد تھا جو اب بڑھ کر تقریباً 3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

جہاز مالکان کو انشورنس کے لیے لاکھوں ڈالر کی قیمتیں بتائی جا رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-24/1483916_103951_updates.jpg
آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ کون سے ممالک متاثر ہوں گے؟

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ ایشیائی ممالک متاثر ہوں گے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج سے تجارت کے لیے انشورنس اور ضمانت دینے کا اعلان کیا ہے یہ سہولت امریکی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے دینے کی بات کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تیل کی قیمت جنگ شروع ہونے کے بعد تقریباً 26 فیصد زیادہ ہے اور برینٹ خام تیل تقریباً 81 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

واضح رہے اتوار کے بعد سے7 آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
Pages: [1]
View full version: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی: برطانوی اخبار