slotcosino Publish time 2026-3-5 21:22:28

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562239_9685042_09_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت نے کلیدی کردار ادا کیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابقپہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں میں اے آئی نظام کی مدد حاصل کی گئی، امریکی فوج نے جنگ میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی استعمال کی شرائط پر کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات ہوئے ہیں، اے آئی ٹیکنالوجی عسکری فیصلوں میں مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہے، ایران پر ممکنہ حملے سے پہلے اے آئی نے سیکڑوں اہداف تجویز کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562193_021134_updates.jpg
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی: برطانوی اخبار

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت نے ہفتوں کی جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں بدل دیا، یہی اے آئی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے میں بھی استعمال ہوئی، وینزویلا کے صدر کو پکڑنے والے آپریشن میں بھی اے آئی کی مدد شامل تھی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فوج اور متعلقہ کمپنی کے درمیان خود کار ہتھیاروں اور نگرانی کے اختیار پر تنازع ہے، متبادل نظام آنے تک امریکی فوج موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہے گی، امریکی کمانڈرز جنگی کارروائیوں میں اے آئی پر تیزی سے انحصار کرنے لگے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ کسی کمپنی کے فیصلے سے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں نہیں ڈالیں گے، اے آئی جنگی اہداف کی نشاندہی مشینی رفتار سے کر سکتی ہے، ناٹو سمیت عالمی فوجیں بھی اسی طرز کے اے آئی نظام اپنا رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار