slotcosino Publish time 2026-3-5 22:01:54

سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562240_6067385_Cyber-Attack_updates.jpgعلامتی فوٹو

ملک میں ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سرکاری اداروں کےلیے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ویب سائٹس کو ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کریں۔

یہ بھی پڑھیے

[*] خطے میں کشیدگی باعث سائبر حملوں کا مزید خطرہ بڑھ گیا
[*] ہنگامی صورتحال میں جعلی کالز اور سائبر فراڈ سے شہری ہوشیار رہیں: اماراتی حکام




ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی خدمات یا آن لائن ٹرانزیکشنز کی ویب سائٹس کو مکمل طور پر ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کرنا ممکن نہیں، تاہمرسپانس ٹیم نے ایسی ویب سائٹس کو اضافی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ڈیجیٹل نظام کو محفوظ بنانا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری