امریکا، اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ، جانی نقصان میں مسلسل اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562262_7850999_irn_updates.jpgفوٹو: اے ایف پیامریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد کم از کم 1,333 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابقایران میں کم از کم 1230 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 175 طالبات اور اسکول عملہ بھی شامل ہیں جو ہفتے کے روز میناب میں ایک اسکول پر میزائل حملے میں مارے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562260_063315_updates.jpg
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیل میں ایرانی اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، ان میں 9 افراد یکم مارچ کو بیئت شمیش پر ایرانی میزائل حملے میں مارے گئے، ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حملوں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، بحرین میں میزائل مار گرانے پر صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562249_053426_updates.jpg
ایران کا کویت، بحرین اور یو اے ای میں 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے شمالی حصے میں آج صبح ایک امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کویت میں ایرانی حملوں سے 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، عمان کی بندرگاہ پر ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
لبنان پراسرائیلی حملوں میں پیر سے اب تک کم از کم 77 افراد شہید ہوئے۔
اس طرح ایران، اسرائیل، خلیجی ممالک اور لبنان میں ہونے والی ہلاکتوں کو ملا کر کل کم از کم 1,333 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]