Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 497|Reply: 0

امریکا، اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ، جانی نقصان میں مسلسل اضافہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207161
Post time 2026-3-6 00:37:55 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی  

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد کم از کم 1,333 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  ایران میں کم از کم 1230 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 175 طالبات اور اسکول عملہ بھی شامل ہیں جو ہفتے کے روز میناب میں ایک اسکول پر میزائل حملے میں مارے گئے۔   
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔   

اسرائیل میں ایرانی اور حزب اللہ کے حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے، ان میں 9 افراد یکم مارچ کو بیئت شمیش پر ایرانی میزائل حملے میں مارے گئے، ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حملوں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، بحرین میں میزائل مار گرانے پر صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔   
ایران کا کویت، بحرین اور یو اے ای میں 20 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے شمالی حصے میں آج صبح ایک امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔   

کویت میں ایرانی حملوں سے 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، عمان کی بندرگاہ پر ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

لبنان پر  اسرائیلی حملوں میں پیر سے اب تک کم از کم 77 افراد شہید ہوئے۔

اس طرح ایران، اسرائیل، خلیجی ممالک اور لبنان میں ہونے والی ہلاکتوں کو ملا کر کل کم از کم 1,333 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 20:22 GMT+5 , Processed in 0.047597 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list