slotcosino Publish time 2026-3-6 01:15:58

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562264_4534017_dubai_updates.jpgفوٹو: اے ایف پی

مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے نیا چیلنج بن گیا، خطے میں 2 لاکھ سے زائد امریکی موجود ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 18 ہزار شہری مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562260_063315_updates.jpg
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکا نے ان ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے لیکن فلائٹس دستیاب نہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پھنسے 30 ہزار سے زائد افراد کے انخلا کی تیاری کرلی گئی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ ایئر پورٹس سے روانگی ہوگی، 30 ہزار مسافروں کے سفری کاغذات اور کلیئرنس مختلف ایئر پورٹس پر مکمل، عرب امارات میں محدود پروازیں بحالہوگئیں۔
Pages: [1]
View full version: مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کیلئے نیا چیلنج بن گیا