بحرین کے قصبے معمیر میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562278_537831_behrn_updates.jpgاسکرین گریب/ ایکسبحرین کے قصبے معمیر میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمیر میں ایک عمارتکو نشانہ بنایا گیا ہے،متعلقہ حکام اس واقعے کی نگرانی اور کارروائی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دبئی میں ایک بار پھر جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ دفاعی نظام نے متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کی کوشش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562260_063315_updates.jpg
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام کے مطابق حملے کے بعد پورے ملک میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو موبائل فونز پر الرٹس موصول ہوئے جن میں انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ادھر لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لبنان میں پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 102 ہوگئی ہے، جب کہ 638 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Pages:
[1]