بحرین کے قصبے معمیر میں تیل کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمیر میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے، متعلقہ حکام اس واقعے کی نگرانی اور کارروائی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب دبئی میں ایک بار پھر جنگی سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ دفاعی نظام نے متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کو روکنے کی کوشش کی۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 15 مار گرایا
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرو اسپیس فورس کے نئے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کی علی الصبح ایک امریکی F-15E Strike Eagle کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق حملے کے بعد پورے ملک میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو موبائل فونز پر الرٹس موصول ہوئے جن میں انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ادھر لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ لبنان میں پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 102 ہوگئی ہے، جب کہ 638 افراد زخمی ہوئے ہیں۔