slotcosino Publish time 2026-3-6 04:30:45

صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل سمیت اہم بلوں اور سمریوں کی منظوری دے دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562292_1847026_Presidency-ISB-Pakistan_updates.jpg

صدر مملکت نے اہم بلوں اور سمریوں کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔

پارلیمنٹ سے منظور بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن گئے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نیب (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ بل، آئی سی ٹی بزرگ شہری (ترمیمی) بل کی توثیق کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل کی بھی توثیق کر دی۔
Pages: [1]
View full version: صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل سمیت اہم بلوں اور سمریوں کی منظوری دے دی