|
|
صدر مملکت نے اہم بلوں اور سمریوں کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد سے ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور متعدد بلوں کی توثیق کر دی۔
پارلیمنٹ سے منظور بلوں کی توثیق کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن گئے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نیب (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ بل، آئی سی ٹی بزرگ شہری (ترمیمی) بل کی توثیق کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل کی بھی توثیق کر دی۔ |
|