slotcosino Publish time 2026-3-6 08:25:31

ایران میں 13 صحت مراکز نشانہ بنائے گئے، ڈبلیو ایچ او

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562329_3086255_who_updates.jpg

عالمی ادارۂ صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ایران کے 13 صحت مراکز نشانہ بنائے جا چکے ہیں۔

ادارے کے مطابق ان حملوں میں ایران کے 4 ہیلتھ ورکر شہید اور 25 زخمی ہوئے، اسرائیل نے لبنان میں بھی ایک صحت مرکز کو نشانہ بنایا، تہران میں فٹ بال اسٹیڈیم بھی تباہ کر دیا گیا۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل کا اصفہان میں طیاروں کو نشانہ بنانے والے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، ایرانی شہر قُم میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی نشانہ بنایا۔
Pages: [1]
View full version: ایران میں 13 صحت مراکز نشانہ بنائے گئے، ڈبلیو ایچ او