|
|
عالمی ادارۂ صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں میں ایران کے 13 صحت مراکز نشانہ بنائے جا چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق ان حملوں میں ایران کے 4 ہیلتھ ورکر شہید اور 25 زخمی ہوئے، اسرائیل نے لبنان میں بھی ایک صحت مرکز کو نشانہ بنایا، تہران میں فٹ بال اسٹیڈیم بھی تباہ کر دیا گیا۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہیں، اسرائیل کا اصفہان میں طیاروں کو نشانہ بنانے والے ایرانی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا، ایرانی شہر قُم میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی نشانہ بنایا۔ |
|