slotcosino Publish time 2026-3-6 14:15:47

امریکا نے بھارت کو روس سے 1 ماہ کیلئے تیل خریدنے کی رعایت دیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562673_2417272_trump-modi-putin_updates.jpg
—فائل فوٹوز

امریکا نے بھارت کو روس سے 1 ماہ کے لیے تیل خریدنے کی رعایت دے دی۔

ایران جنگ کے باعث عالمی تیل بازار میں دباؤ کے درمیان امریکا نے بھارت کو 30 دن کے لیے روس سے خام تیل فروخت کرنے کی عارضی اجازت دی ہے۔

امریکی سیکریٹری آف ٹریژری اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ رعایت صرف سمندر میں پھنسے روسی تیل کی خریداری تک محدود ہو گی، روس کو بڑا مالی فائدہ نہیں ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-21/1558516_033244_updates.jpg
امریکہ نہیں چاہتا بھارت روسی تیل خریدے، امریکی سفیر سرجیو گور

لاہور بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا ہے کہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کے 2 اعلیٰ عہدے داروں نے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے روس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کے باوجود بعض مخصوص ترسیلات کو آگے بڑھانے کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد عالمی تیل سپلائی میں ممکنہ خلل کو کم کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امریکا نے بھارت کو روس سے 1 ماہ کیلئے تیل خریدنے کی رعایت دیدی