پشاور: ٹیکسی ڈرائیور کے قتل اور لاش جلانے کا مقدمہ خواجہ سراء اور ساتھی کیخلاف درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562689_3094510_ps_updates.jpg— فائل فوٹوپشاور کے علاقے ارمڑ میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف خواجہ سراء اور ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابقمقتول ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے نے ملزمان پر قتل اور لاش جلانے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، دونوں مفرور ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سراء نےصوابی سے ٹیکسی لی اور ارمڑ پہنچ کر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا۔
Pages:
[1]