پنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562702_1268469_Drones-Quat-Copter_updates.jpg—فائل فوٹوپنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں ترجمان محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔
ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں’اینٹی ڈرون یونٹ‘ اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-25/1559860_060943_updates.jpg
پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پابندی عائد
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ان ڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان محکمۂ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے دشمن اور شر پسند عناصر کے ڈرونز کو ناکارہ بنائیں گے۔
پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
Pages:
[1]