slotcosino Publish time 2026-3-6 20:46:03

جیفری ایپسٹین کیس میں نیا دھماکا، ٹرمپ پر جنسی حملے کے الزامات، دستاویزات جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562731_3761044_22_updates.jpg
---فائل فوٹو

امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق ایف بی آئی کے مزید دستاویزات جاری کر دیے جس میں ایک خاتون کا انٹرویو بھی شامل ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جیفری ایپسٹین نے اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ سے ملوایا تھا اور بعد میں ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا۔

محکمہ انصاف کے مطابق یہ دستاویزات پہلے جاری نہیں ہو سکے کیونکہ انہیں غلطی سے ڈپلیکیٹ قرار دے کر الگ رکھا گیا تھا۔

جاری کردہ فائلوں میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے 2019ء میں کیے گئے متعدد انٹرویوز کی تفصیلات شامل ہیں۔

خاتون نے بیان دیا کہ جب ان کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی تو انہیں جیفری ایپسٹین نے نیویارک یا نیو جرسی لے جا کر ٹرمپ سے ملوایا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-05/1562019_054020_updates.jpg
جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ

واشنگٹن جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خاتون کے مطابق بعد میں انہیں اور ان کے قریبی افراد کو دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوتی رہیں جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ ان کا تعلق ایپسٹین سے تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بعض جاری کردہ دستاویزات میں ایسے دعوے بھی شامل ہیں جو غلط اور سنسنی خیز ہو سکتے ہیں۔

ادھر ڈیموکریٹ رہنما ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ ایپسٹین تحقیقات سے متعلق بعض اہم تفصیلات چھپائی جا رہی ہیں، اسی معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے اٹارنی جنرل پام بوندی کو طلب کرنے کے لیے سمن جاری کرنے کے حق میں ووٹ بھی دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جیفری ایپسٹین کیس میں نیا دھماکا، ٹرمپ پر جنسی حملے کے الزامات، دستاویزات جاری