Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 678|Reply: 0

جیفری ایپسٹین کیس میں نیا دھماکا، ٹرمپ پر جنسی حملے کے الزامات، دستاویزات جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207555
Post time Yesterday 20:46 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق ایف بی آئی کے مزید دستاویزات جاری کر دیے جس میں ایک خاتون کا انٹرویو بھی شامل ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جیفری ایپسٹین نے اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ سے ملوایا تھا اور بعد میں ٹرمپ نے ان پر جنسی حملہ کیا۔

محکمہ انصاف کے مطابق یہ دستاویزات پہلے جاری نہیں ہو سکے کیونکہ انہیں غلطی سے ڈپلیکیٹ قرار دے کر الگ رکھا گیا تھا۔

جاری کردہ فائلوں میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی جانب سے 2019ء میں کیے گئے متعدد انٹرویوز کی تفصیلات شامل ہیں۔

خاتون نے بیان دیا کہ جب ان کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی تو انہیں جیفری ایپسٹین نے نیویارک یا نیو جرسی لے جا کر ٹرمپ سے ملوایا تھا۔   
جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ

واشنگٹن جیفری ایپسٹین کیس میں نیا موڑ، بل کلنٹن کا...   

خاتون کے مطابق بعد میں انہیں اور ان کے قریبی افراد کو دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوتی رہیں جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ ان کا تعلق ایپسٹین سے تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بعض جاری کردہ دستاویزات میں ایسے دعوے بھی شامل ہیں جو غلط اور سنسنی خیز ہو سکتے ہیں۔

ادھر ڈیموکریٹ رہنما ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ ایپسٹین تحقیقات سے متعلق بعض اہم تفصیلات چھپائی جا رہی ہیں، اسی معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی ایک کمیٹی نے اٹارنی جنرل پام بوندی کو طلب کرنے کے لیے سمن جاری کرنے کے حق میں ووٹ بھی دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 00:09 GMT+5 , Processed in 0.048569 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list