خلیجی ایئر لائن کا پاکستان کے تین بڑے ایئر پورٹس پر پروازوں کی بحال کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562738_9206608_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔خلیجی ایئر لائن نے آج سے 19 مارچ تک فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی کرلی۔
کراچی سے اعلامیہ کے مطابق خلیجی ایئر لائن نے آج سے پاکستان کے تین بڑے ایئر پورٹس پر پروازوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خلیجی ایئر لائن کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر 6 مارچ سے پروازوں کو بحال کر رہے ہیں، مجموعی طور دنیا کے 50 اسٹیشنز پر آج سے پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔
خلیجی ایئرلائن کے مطابقیورپ، برطانیہ اور وسطی ایشیائی ملکوں سمیت بھارت کے لیے بھی آج سے پروازیں بحال ہوں گی۔
Pages:
[1]