slotcosino Publish time 2026-3-7 00:39:49

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا، امریکی میڈیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562754_5090204_atc_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا ہے، روس ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز فراہم کیں، ایران کے امریکی فوجی اہداف پر حملے روسی معلومات سے زیادہ درست ہوئے، جنگ کے آغاز کے بعد روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن دیتا رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562736_043810_updates.jpg
ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران زمینی افواج کے مختلف اقسام کے تباہ کن ڈرونز نے کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار اور کمانڈ سینٹرز ایران کے نشانے پر ہیں، سی آئی اے اور پنٹاگون نے روسی تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، جبکہ روسی سفارت خانےنے بھی انٹیلی جنس تعاون کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کے حملے انتہائی درست اور منصوبہ بندی سے کیے جا رہے ہیں، چین تا حال ایران کی دفاعی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت شدید دباؤ میں ہے۔
Pages: [1]
View full version: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوگیا، امریکی میڈیا