slotcosino Publish time 2026-3-7 03:16:36

ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562766_7019068_GAZA-NEW-2_updates.jpgمنامہ میں اسرائیلی سفاتخانہ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر دوسری جانب کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

کویت کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے کے بعد علاقہ جنگی سائرن سے گونج اٹھا۔ دریں اثنا اردن نے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، دبئی میں شہریوں کو فون پر میزائل خطرے کے الرٹ موصول ہوئے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562766_3825812_GAZA-new_updates.jpgمنامہ کے اسرائیلی سفارتخانے کا سیٹلائٹ امیج(سوشل میڈیا)۔

اماراتی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم صنعتی زون میں تین مارچ کو ایرانی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ تین دن بعد بجھالی گئی۔ اماراتی حکام نے ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کر دیا۔

سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔
Pages: [1]
View full version: ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ