|
|
منامہ میں اسرائیلی سفاتخانہ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر دوسری جانب کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
کویت کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے کے بعد علاقہ جنگی سائرن سے گونج اٹھا۔ دریں اثنا اردن نے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، دبئی میں شہریوں کو فون پر میزائل خطرے کے الرٹ موصول ہوئے۔ منامہ کے اسرائیلی سفارتخانے کا سیٹلائٹ امیج(سوشل میڈیا)۔
اماراتی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم صنعتی زون میں تین مارچ کو ایرانی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ تین دن بعد بجھالی گئی۔ اماراتی حکام نے ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کر دیا۔
سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔ |
|