لبنان میں اسرائیلی حملہ، سابق فوجی افسر سمیت خاندان کے 9 افراد شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562768_1172877_atc_updates.jpgفوٹو: لبنانی میڈیااسرائیل نے جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے العقبہ محلے میں ایک تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا، جو ریٹائرڈ لبنانی فوجی افسریوسف ردا رمل کا گھر تھا، حملے کے نتیجے میں پورا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562748_062619_updates.jpg
لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہداء میں یوسف رمل، ان کی اہلیہ ندال، ان کی بیٹی، ایک شامی شہری اور اس کی اہلیہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ابراہیم رضا رمل بھی شامل ہیں جو پہلے دویر کے میئر رہ چکے ہیں۔
حملے کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے شہری دفاع اور مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
Pages:
[1]