slotcosino Publish time 2026-3-7 05:52:25

ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562773_1683034_SAWI0_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیمیں بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا کرکٹ ایونٹ کےلیے بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پھنسی ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-01/1561029_110129_updates.jpg
پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے کی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ویسٹ انڈیز کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے باوجود بھارت سے نہ نکل سکی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے ایئر ٹریفک کی اجازت تاحال نہ مل سکی، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھارت میں پھنسنے پر تنگ آگئے ہیں۔

شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں تنگ آچکا ہوں، میں اب گھر جانا چاہتا ہوں، اس سے قبل ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی بھی بھارت سے گھر جانے کا بیان دے چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-02/1561328_093314_updates.jpg
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا سے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی بھارت میں پھنسی ہوئی ہے، دونوں ٹیموں کی روانگی کی تفصیلات کا ابھی تک انتظار ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہونے پر ٹیمیں سفر نہ کر سکیں جبکہ 4 ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں کا دوطرفہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانگی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 مارچ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، جنوبی افریقہ کے باقی اسکواڈ ممبرز کے روانگی ابھی تک کنفرم نہ ہوسکی۔
Pages: [1]
View full version: ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں