Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 825|Reply: 0

ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
207564
Post time 2026-3-7 05:52:25 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیمیں بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا کرکٹ ایونٹ کےلیے بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پھنسی ہوئی ہیں۔   
پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے کی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے۔   

ویسٹ انڈیز کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے باوجود بھارت سے نہ نکل سکی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے ایئر ٹریفک کی اجازت تاحال نہ مل سکی، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھارت میں پھنسنے پر تنگ آگئے ہیں۔

شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں تنگ آچکا ہوں، میں اب گھر جانا چاہتا ہوں، اس سے قبل ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی بھی بھارت سے گھر جانے کا بیان دے چکے ہیں۔   
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا سے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوگئی۔   

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی بھارت میں پھنسی ہوئی ہے، دونوں ٹیموں کی روانگی کی تفصیلات کا ابھی تک انتظار ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہونے پر ٹیمیں سفر نہ کر سکیں جبکہ 4 ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں کا دوطرفہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانگی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 مارچ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، جنوبی افریقہ کے باقی اسکواڈ ممبرز کے روانگی ابھی تک کنفرم نہ ہوسکی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-7 04:36 GMT+5 , Processed in 0.049926 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list