سیالکوٹ: کھلا پیٹرول دینے سے انکار، کار سوار کی فائرنگ سے پمپ ملازم جاں بحق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-07/1562912_4589751_%D9%BE%D8%A6%D9%85_updates.jpgاسکرین گریبسیالکوٹ حاجی پورہ روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کار سواروں نے پیٹرول ڈلوا کر کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنے کا کہا، پمپ ملازم نے کھلا پیٹرول دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور کار سوار پمپ ملازم پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-07/1562774_041140_updates.jpg
پٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگے، عالمی صورتحال کے پیش نظر مزید سخت فیصلے بھی کریں گے، حکومت
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہواقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]